بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کردی تھیں

وینا ملک نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپاکردیااس بار ان کی ٹرولنگ کا نشانہ بنے ہیں حال ہی میں طلبہ یکجہتی مارچ کرنے والے اسٹوڈنٹس جنہوں نے اپنے منفرد انداز احتجاج کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی ہے .

مظاہرے میں شریک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اور ان کے ساتھیوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ویناملک نے لکھا کہ ”بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کردی تھیں

اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے“. اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکپتان ہو تو عمران خان، کھلاڑی ہو تو مراد سعید!آج PTM طلباءکے روپ میں سڑکوں پر ہے طلباءیونین کی بحالی کیلئے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں

ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلباءیونین کی غنڈہ گردی کیوجہ سے یونین نہیں تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی. میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے. تنقید کے ساتھ وینا ملک طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاکو نصیحت کرنا بھی نہ بھولیں.

ان کا کہنا تھاتعلیمی ادارے تعلیم کے حصول کیلئے رہیں تو بہتر ہے جس نے سیاستدان بننا ہے وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کیلئے، یونین بناکر دوسرے طلباءکا مستقبل تباہ کیوں کرنا چاہتے ہیں. بچو ماں باپ کی محنت کی کمائی ضائع مت کرو تعلیم پر توجہ دو.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *