امریکی طیارے کے حادثے میں 9 افراد ہلاک، 3 زخمی

امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹاکے نواحی علاقے چیمبرلین میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے .

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کوحادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 12 افراد کے ساتھ محو پرواز تھا، ایک انجن والا یہ ہوائی جہاز پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا.

زخمیوں کو سپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے. خیال رہے کہ حادثے سے قبل نیشنل ویدر سروس نے موسم خراب ہونے اور طوفان کی وارننگ جاری کی تھی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *