قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہاہے کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرزسینٹررسالپورکادورہ کیا اور اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکے بیجز لگائے گئے ۔

آرمی چیف نے قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرزکورکے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے آپریشنز میں انجینئرز کور کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمودبخاری ، بڑی تعداد میں حاضرسروس وریٹائرافسران اورشہداءکے خاندانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *