اسرائیلی طیاروں کی شام میں اسد رجیم اور ایرانی مراکز پر بمباری

شامی حکومت کے فضائی دفاع نے دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائل کا جواب دیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے دمشق اور دوسرے مقامات پر میزائلوں سے حملوں کئے تاہم شامی فضائیہ نے بھرپو جوابی کارروائی کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شام میں اسد رجیم اور ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں ملوث تنظیم القدس فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے شامی حکومت کی اہم تنصیبات اور قدس فورس کے ایک اسلحہ ڈپو کومیزائلوں
سے تباہ کردیا ہے۔ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کی صبح 1:20 بجے ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے آس پاس کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔ایک مقامی ذریعے کا کہناتھا کہ اسرائیلی طیاروں کی بم باری پر ہمارے فضائی دفاعی نظام نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ وہ میزائلوں کو روکنے اور ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ان میں سے بیشتر کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *