سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،چیف سلیکٹر

 چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا ، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے سری لنکن ٹیم کے ہاتھو ں وائٹ واش کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہوم گراﺅنڈ میں بھی اچھا کھیل پیش نہیں کیا ، میں نے سیریز میں نئے لڑکے کھلانے کا کہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود نمبر ون سمجھ رہے تھے لیکن سری لنکا نے اچھا کھیلا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *