سڈنی میں مولانا طارق جمیل کا خطاب ، ہزاروں افراد کی شرکت

سڈنی (ہم وطن رپورٹ) معروف مذہبی سکالر اور تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما مولانا طارق جمیل جو آج کل آسٹریلیا کے تبلیغی اور اصلاحی دورے پر ہیں انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس موقع پر ہال حاضرین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی ایک اچھے پاکستانی اور مسلمان کی حیثیت سے اپنے کردار کو بطور مثال پیش کریں تاکہ غیر مذاہب کے لوگوں کے سامنے اسلام کا اچھا امیج جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *