72 سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا ، عمران خان کے پاس کوئی چھومنتر نہیں جو پلک جھپکتے ہی سسٹم ٹھیک کردے

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں ، پندرہ روزہ ”ہم وطن“ سڈنی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 72 سال سے زائد ہوچکے ہیں اور پاکستان کا سسٹم بھی تقریباً 72 سال سے خراب ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کوئی چھومنتر یا جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے ہی پورا سسٹم ٹھیک کردے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نیت ٹھیک ہے اللہ بھی مدد کرے گا اور عمران خان سسٹم کو ٹھیک کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ تیس سال سے مسلسل سفر میں ہوں لیکن حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبر دیکھنے کو جواتفاق ہوا ، وہاں کی ویرانی دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا ، وہ سفر آج تک نہیں بھولا جب یہ وہ سفر یاد کرتا ہوں تو آبدیدہ ہوجاتا ہوں۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ صرف شہریت یا پکے کاغذات کے چکر میں کسی لڑکی کا مستقبل برباد نہ کریں جہاں بھی رہیں پکے اور سچے مسلمان بن کر رہیں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو وقت دیں ، انہیں عزت دیں اور ان کے ساتھ دوستی لگائیں تاکہ وہ غلط راہ پر چلنے سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو ٹیکس دینا آپ کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ٹیکس وہ آپ پر ہی خرچ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ ایسے عمل سے گریز کریں اور جو شخص برسرروزگار ہوتے ہوئے بھی حکومت سے روزگار الاﺅنس وصول کرتا ہے وہ بھی ایسا کرنا بند کردے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگوں نے جو محبت دی اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *