صرف پاسپورٹ کے حصول کے لیے جعلی شادیاں کرنے والے کئی زندگیوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں:مولانا طارق جمیل

معروف مذہبی سکالر اور تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل اپنے دورئہ آسٹریلیا کے سلسلے میں گزشتہ روز سڈنی پہنچے تھے جہاں وہ مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے اس موقع پر ”ہم وطن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ صرف پاسپورٹ کے حصول کے لئے جعلی شادیاں کرنے والے کئی زندگیوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خدارا اپنے بچوں سے دوستی ، محبت اور شفقت سے پیش آئیں ان سے دوستانہ رویہ اپنائیں انہوں نے کہا کہ اپنے آپ پر توجہ دیں اور اچھا انسان بننے کی کوشش کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *