چیئرمین نیب کی تعیناتی پر پشیمانی محسوس ہو ہی ہے : آصف زرداری

احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نے سابق صدر سے سوال پوچھا کہ ” چیئرمین نیب کی تعیناتی پر پشیمانی محسوس ہو رہی ہے ؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب کی تقرری پر معافی مانگ چکے ہیں ۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ مولانا فض الرحمان میرے دوست ہیں لیکن سیاست بلاول نے کرنی ہے ، مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے ، ہماری دوستی رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *