فلم ڈیڈ پول2 کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر آگیا

سُپرہیرو ڈیڈ پول کی واپسی ہورہی ہے،مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ڈیڈ پول کی سیکوئل فلم ‘ڈیڈ پول2 ‘ کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کی نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *