نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں،بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، انہوں نے کبھی پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی۔

بلاول بھٹو نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی ،میڈیا سے گفتگو میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے نوازشریف پارلیمنٹ کاسہارا لے رہے ہیں،حکومت رونا دھونا بند کرےاور اپنا کام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات 3 ماہ میں نہیں کی جانی چاہییں،سندھ اور پنجاب کےسیاستدانوں میں جو فرق نیب کررہا ہے وہ آج تک سمجھ نہیں آیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایسا پاکستان چاہتی تھیں جہاں مرد اور خواتین میں کوئی تفریق نہ ہو، لاہور کے پروگریسو سوچ رکھنےوالوں کوپیغام دیتاہوں کہ مایوس نہ ہوں، ترقی پسند خوشحال لاہور واپس بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن ابھی بھی عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے کہ فیصلہ کیا ہونا چاہیے،یہ بہت بڑا مذاق ہے کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلارہے ہیں،جب یہ وزیراعظم تھے تو4 بار قومی اسمبلی اور2بارسینیٹ آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *