جسٹن ٹروڈو کی شاہ رخ خان اور متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کنگ خان اور دیگر بھارتی اسٹاز سے ملاقات کی۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جسٹن ٹروڈواپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان دنوں بھارت کے 7 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات کی۔
ٹروڈواور ان کی فیملی نے بھارت میں دورے کے دوران تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، بادشاہی مسجد سمیت دیگرخوبصورت جگہوں کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے 66 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جن میں فلم انڈسٹری سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔
تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو سنہرے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے جبکہ ان کی اہلیہ صوفی ساڑھی پہنی ہوئیں تھیں ۔جس میں دونوں ہی بے حد خوبصورت لگ رہے تھے۔
