بچے کو سوٹ کیس میں اسپین اسمگل کرنے والے باپ پر جرمانہ

آئیوری کوسٹ میں ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کوسوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کے جرم میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ علی اوتارا نامی شخص جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔

استغاثہ نے علی اوتاراکو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پرا سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا کے حق میں دلائل دیئے تاہم عدالت نے ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اُسے 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ عائدکیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *