نوازشریف اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگوانے کو تیار ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں محمد نوازشریف اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگوانے کے لئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک شخص سابق وزیراعظم ہے اور عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے، پھر بھی ضروری ہوا تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، اس کے باوجود اگر کوئی انہیں سزا دینے پر بضد ہے تو ہم یہ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نےیہ بھی کہا کہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ اچھا نہیں تھا، متنازع تھا، کیا اس فیصلے کا دنیا میں کہیں حوالہ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، اس حوالے سے آئین میں شق موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ادارہ ہے اور حکومت بھی ایک ادارہ ہے، دونوں اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔
