ٹرمپ کے خلاف 250 شہروں میں لاکھوں خواتین کا احتجاج

ایک سال قبل جب ٹرمپ نے امریکی صدارت کا حلف اٹھایا تو دنیا بھر میں خواتین ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تھیں۔ اب ان کے اقتدار میں آنے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا کے ڈھائی سو سے زائد شہروں میں ایک بار پھر خواتین سڑکوں پر نکلی آئی ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کی صدارت کا سال مکمل ہونے پر امریکا کے سیکڑوں شہروں میں لاکھوں خواتین اور ان کے حامیوں نے ٹرمپ کے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات اور نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ، سان فرانسسکو، نیویارک، سیاٹل، لاس اینجلس، شکاگو اور پارک سٹی سمیت 250 سے زائد دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے ۔

مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے خواتین کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے انتخابات اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *