متحدہ عرب امارات کی قطر سے بحران کو بڑھاوا نہ دینے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی عہدہ دار نے کہا ہے کہ ان کی افواج کو قطر کے ساتھ جاری سفارتی بحران کو بڑھاوا نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اماراتی فضائیہ کے بریگیڈئیر جنرل ہلال سعید القبیسی نے ابو ظبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کے فوجی طیارے اب قطر کے جنگی طیاروں کے ساتھ کسی ممکنہ ٹاکرے سے بچنے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں متبادل روٹس سے پروازیں کریں گے۔

متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سوموار کے روز کہا تھا کہ اس کے بحرین جانے والے دو مسافر طیاروں کو قطر کے لڑاکا طیاروں نے پرواز کے دوران میں روکا تھا تاہم قطر نے کہا تھا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے پیر کو اپنا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا تاکہ قطر کی سرگرمیوں کے توڑ کے لیے کوئی لائحہ عمل وضع کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *