امریکا سے کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، دفتر خارجہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، دفترخارجہ نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے دعوے کی تردید کردی، کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر سے ملاقاتوں میں مشترکہ اہداف کی تلاش جاری ہے۔ وزیردفاع نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتیاں تشویش ناک ہیں۔ پاکستان اور امریکا تعاون جاری رکھنے کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام معاون امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی پر صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے بھارت جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کر رہا ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *