وزیراعلیٰ پنجاب کی آفریدی سے ملاقات، 5کروڑ کا امدادی چیک

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد خان آفریدی سے ملاقات کی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ان کی فائونڈیشن کے لئے 5کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا ۔

لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تمام سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ،نجی شعبہ بھی ان سیکٹرز میں آگے آئے ۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ تعلیم ،صحت سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات میں حکومت نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی ۔

شاہد آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو قابل ستائش خدمات قرار دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *