زمینی حقائق پر سوچ میں فرق ہے ،اپنے قائد کو قائل کرلوںگا، حمزہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ زمینی حقائق پر نوازشریف اور شہبازشریف کی سوچ میں فرق ہے ،کوشش کروں گا کہ انہیں اپنے والد کے موقف قائل کرلوںگا۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں،پارٹی کے قائدنوازشریف ہیں،17سال کی عمر میں نوازشریف کے ساتھ جیل کاٹی،ہمیشہ ورکر کی طرح کام کیا اور کرتا رہوں گا۔

حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ لوڈشیڈنگ ختم کردی ، سی پیک منصوبہ پاکستان لے آئے ،عام آدمی کی سوچ ہے کہ ن لیگ نے بہت کام کرلیا ہے ،اسے اداروں سے ٹکرانے کے بجائے ،2018ء کے الیکشن میں جانا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *