دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے افغان ہمارے بھائی ہیں ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے صوبے پکتیا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پکتیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔

جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے ۔

یاد رہےکہ افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر اور سیکیورٹی فورسز پر 2 دہشت گرد حملوں میں افغان پولیس سربراہ اور اہلکاروں سمیت 71 سے زائد افراد ہلاک اور 250 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *