نئی ہالی وڈمسٹری فلم ہیپی ڈیتھ ڈے ‘باکس پر چھا گئی

خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیپی ڈیتھ ڈے ‘ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے ۔

ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی اس سنسنی خیزفلم نے 26.5ملین ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی سالگرہ کے دن ہی خطرناک شیطانی مخلوق اس کی جان لینے کے در پہ ہو جاتی ہے ۔

مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر یہ لڑکی بار بارنہایت قریب سے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے اور اس شیطانی بلا سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر سائنس فکشن ایڈونچر فلم بلیڈ رنر رہی جس نیریلیز کے دوسرے ہفتے 15.1ڈالر مزید کما کر ٹوٹل60.6ملین ڈالر بٹور لئے ہیں۔

ہدایتکارڈینس ویلینیو کی اس سنسنی خیز فلم1982میں ریلیز ہونیوالی فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے امریکی پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے راز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جودنیا کو ہلا کر رکھ دیگا اور اسی تلاش میں وہ تیس برس قبل لا پتہ ہو جانیوالے بلیڈ رَنر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *