شریف خاندان کے کیسز کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور

لاہور ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہےدرخواست گزار نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہذٰا عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت  و دیگر مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *