کپتان کی نظر میں سب سے اچھےآدمی پرویز خٹک ہیں،زرداری

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی لوگوں کوملازمتیں دیں، ان سے چھینی نہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ اب تک 150میگا واٹ بجلی دے چکا ہے، کے پی نے ایک میگا واٹ بھی نہیں دی، جب بھی مسلم لیگ کو حکومت ملی اس نے ملک کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں میاں صاحب کے حلقے میں 4سال کام نہ ہوا، وہاں ضمنی انتخاب کے لیے مریم نواز گئیں تو راتوں رات کام ہوگئے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی ایکسپورٹ اور فنانس بڑھی، دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک معاشی لحاظ سے کمزور ہو رہا ہے تو کوئی تو ذمہ دار ہوگا،کالعدم تنظیمیں کیسے جمہوری ہوسکتیں ہیں؟

سابق صدر آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذہبی جماعتیں تو پہلے ہی سیاست میں ہیں ، پرویز مشرف بھاگا ہوا مجرم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *