تھائی لینڈمیں بچوں کے فیشن شو کا انعقاد

فیشن کے معاملے بچے بھی کسی سے کم نہیں، جی ہاں ذرا تھائی لینڈ میں ہونیوالے فیشن شو کے ان ننھے ماڈلز کو تو دیکھئیے جوکمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن شو میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *