افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے، کرزئی

سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے، افغانستان، پاکستان دونوں ممالک میں پاکستان کے کردار کے بغیرامن ناممکن ہے۔

سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان، امریکا، پڑوسی ممالک سمیت دیگرممالک سےامن ودوستی چاہتاہے، دوران صدارت 20 سے زائد بار پاکستان کادورہ کیا۔ دوران صدارت پاکستان سےکہا کہ افغانستان پاکستان سےصرف اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جان گیا ہوگا افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔ افغانستان، پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو آفیشل بارڈرتسلیم نہیں کروں گا۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کےماحول کیلئےکام کررہاہوں، طالبان کو خط لکھ کر جنگ بند کرنے کامطالبہ کیا ہے، افغانستان میں امن کیلئے لویا جرگہ ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *