کیلیفورنیا میں لگی آگ سے 21 افراد ہلاک،2 ہزار عمارتیں تباہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔

فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیے گئے ہیں۔

اب تک 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 600 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنے ہے اور آگ اب سونوما کاؤنٹی تک پہنچ گئی ہے جہاں حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی ہیں۔\

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *