عمران خیبر پختونخوا میں ناکام ہوچکے ہیں، شہبازشریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختون خوا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

لاہور میں ہیلتھ کئیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کرپٹ کہہ کر کہا کہ کرپشن میں لتھڑے لوگ آ ج کل ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان ہمارے جن منصوبوں پر تنقید کرتے تھے اب وہی کے پی کے میں شروع کر رہےہیں ۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے وکیل ڈیڑھ سال تک اسٹے نہ لیتے تو اورنج ٹرین کا سفر قریب پہنچ چکا ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں مدر کیئر سینٹر بنا رہے ہیں، پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشین بھی متعارف کروا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی تعیناتی مشرف دور کا منصوبہ ہے جو پلاننگ کےبغیر شروع کیا گیا تھا، 50ہزار لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو بے روزگار کرنے کی بجائے انہیں تربیت دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *