سینیٹ میں اپنے ہی منظور کردہ الیکشن ایکٹ کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ نے اپنے ہی منظورکردہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔

اعتزاز احسن کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا عہدیدار نہیں بن سکتا ورنہ پارلیمنٹ ایسے شخص کے ہاتھوں یرغمال بن جائے گی جس کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہو ۔

قائد ایوان راجا ظفر الحق نے کہا کہ الیکشن بل اب قانون بن چکا ہے، کسی قانون کو قرارداد کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، قرارداد کے حق میں 52 اور مخالفت میں 28 ووٹ آئے۔

سینیٹ نے 22 ستمبر کو الیکشن بل 2017ء کی منظوری کے وقت اپوزیشن کی شق 203 میں ترمیم 1 ووٹ سے مسترد کر دی تھی، تب اعتزاز احسن کی ترمیم کے حق میں 37 اور مخالفت میں 38 ووٹ آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *