حلف نامے میں ترمیم پرپارلیمنٹ سے اجتماعی گناہ ہوا، فضل الرحمان

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ایوان سے اجتماعی گناہ ہوا ہے۔ ختم نبوت اورناموس رسالت پر پوری امت مسلمہ متفق ہے، یہ کسی گروہ کا معاملہ نہیں ہے، یہ بحث نہیں کرنی چاہیے کہ کسی کی عقیدت کم اور میری زیادہ ہے۔ ہر دور نے ثابت کیا کہ نبیﷺ کی محبت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، نواز شریف کی نااہلی پر انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر ہنگامہ کے موقع پر ایک ایسا کام ہوا ہے جس کی باقاعدہ تحقیقات کی ضرورت ہے کہ یہ حرکت کس نے کی۔ ایسے موقع پر نقب لگانے والے نے نقب لگائی۔ اس معاملہ پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس حلف نامہ کو مکمل بحال کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *