ڈیزل کی قیمتیں بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ

ملک میں سی این جی کے بعد ڈیزل کی قیمتیں بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مختلف پمپس پر قیمت میں فرق آسکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جس کے بعد پمپ مالکان اور کمپنیاں اپنا منافع طے کرنے میں آزاد ہوں گی، ایسی صورت میں مختلف علاقوں اور پمپوں پر قیمت مختلف بھی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے ڈی ریگولیشن لاگو ہونے کا امکان ہے، صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سی این جی کی طرح ڈی ریگولرائزیشن کے بعد ڈیزل قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ نہ شروع ہو جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *