چین میں شاپنگ مالز میں اسمارٹ مررز کی مقبولیت میں اضاف

کپڑوں کی شاپنگ کرتے وقت خواتین ڈھیرلگوادیتی ہیں اور دکانداروں کو بھی ان سے یہی شکایت ہوتی ہے کہ ایک جوڑابھی خریدنا ہو تو ایک سو نکلوا لیتی ہیں لیکن اب دونوں کی مشکل آسان ہونے کو ہے۔

چین کے شاپنگ مالز میں جدید ورچوئل آئینے نژب کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد خواتین صرف کلک کرنے پر ہی اپنی پسند کے مطابق مختلف رنگوں اور ڈیزائنزکے کپڑے چیک کر سکیں گی۔

کمپیوٹر پروگرام سے منسلک اس اسمارٹ آئینہ کے سامنے کھڑے انسان کے عکس میں اس کے سائز کے مطابق کپڑوں کے ڈیزائن اور کلر نمایاں کرتا ہے جس کی مدد سے خریدار باآسانی ملبوسات کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

40سے 45انچ کایہ حیرت انگیز آئینہ شاپنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کرکے کپڑوں کی خریداری کو ایک دلچسپ اور انوکھے انداز میں تبدیل کردیگا جس سے خریداروں کا نہ صرف وقت بچ سکے گا بلکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈیزائن ،کلرز اور میچینگ کی سہولت مسیر ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *