شہریوں کی شہادت، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ اعتزازاحمد نے بھارت سے احتجاج کیااور گوتم بمبا والا کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔

پاکستان کہنا ہے کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ سے 6پاکستانی شہید اور 26زخمی ہوئے تھے ۔

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچارواہ اورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *