امریکا سے ڈالر لیکرہم نے جہادی پیدا کئے اور پھر ڈالر لے کر انہیں مارا، عمران خان

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا تھا لیکن 80 کی دہائی سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے اور آج ملکی اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اگر برطانیہ میں پیدا ہوتا تو کبھی سیاستدان نہ بنتا لیکن میں نے یونیورسٹی میں سیاست سیکھی، پاکستان میں لوگ صرف پیسا بنانے کےلئے سیاست میں آتے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں نے  ملک کے سیاسی ادارے تباہ کر دئے ہیں جب کہ میں نے سیاست میں اس لئے قدم رکھا کہ ملک کے سیاسی نظام کو بہتر بنا سکوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *