پیپلزپارٹی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، عابدشیرعلی

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کرپشن کے ہیڈ ماسٹر ہیں اور شرجیل میمن کرپشن کے بادشاہ ہیں جس نے سندھ کے 5  ارب روپے لوٹے  اور3 سال لندن پھر دبئی میں رہے لیکن وہاں انہیں کوئی بیماری یاد نہیں آئی اب عدالت کے سامنے کہتے ہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھا لیکن اب ہم چالیس چوروں کو سمندر پار نہیں جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پرائمری ایجوکیشن کمزور ہے،اگر سندھ میں غریبوں کو تعلیم دی گئی ہوتی توآج خورشید شاہ نہیں غریب کا بچہ ایم این اے ہوتا۔

 وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرسندھ میں عوامی مسائل کے حل کےلئے آئے ہیں نوازشریف اب اس صوبے کے عوام کی بنیں گے اور شیر کی دھاڑ سے تیر الٹے ہو جائیں گے اور سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا عوام ملک میں تبدیلی لانے کے لئےنوازشریف کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *