چند دنوں میں جو تلخی ہوئی وہ مزاج کے خلاف تھی،عشرت العباد

. گورنر سندھ نے آج پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے الزامات کا جواب دینے سے مکمل گریز کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں میں جو تلخی پیدا ہوئی وہ میرے مزاج کے خلاف تھی۔

گورنر سندھ عشرت العباد خان کراچی کے علاقے لکی اسٹار اور ایمپریس مارکیٹ کے دورے پر پہنچے ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی بھی موجود تھے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا اس پر مجھے افسوس ہے ۔ آئین کے مطابق کام کرتا رہوں گا ۔

گورنر سندھ نے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 80 فیصد امن لوٹ چکاہے تمام بڑے جرائم پر قابو پالیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *