خواجہ اظہارکی گرفتاری میں پولیس افسرقصور وار ہے تو کارروائی کریں؛ وزیراعظم کی ہدایت

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیرقانونی ہے، اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *