نواز شریف نے سرکاری رقم خرچ کرکے اپنے ذاتی گھر بنائے، عمران

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرنس کے نام پر مری میں ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے
مختص کرنا شرمناک عمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور شریف برادران عوام کا پیسہ اپنے محلوں پر
لگارہے ہیں، سارک کانفرنس کے نام پر مری میں اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 43 کروڑ روپے قومی خزانے سے منظور کرانا شرمناک عمل ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پہلی مرتبہ قوم کا پیسہ اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لائے بلکہ انہوں نے قوم کا پیسہ ہمیشہ اپنے ذاتی
مقاصد کےلئے استعمال کیا، رائیونڈ روڈ پر لگائے گئے 11 ارب روپے کا کیس اب بھی قومی احتساب بیورو کے پاس موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ
حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث عوام ٹیکس دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *