پی آئی اے نجکاری بل پارلیمنٹ سے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں جاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایوان میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں امیگریشن آرڈیننس بل 2016 بھی منظور کیا گیا جسے سینیٹر غوث محمد خان نے پیش کیا جب کہ سول سرونٹس بل 2016 بھی منظور ہوا جو پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے پی آئی اے کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قومی ایئر لائن کی ایکشن کمیٹی اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا گیا لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے تحفظات کے باعث پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کر دیئے۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کے خلاف انتظامی کارروائی کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی نے بی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *